لاہور (جیوڈیسک) پی سی بی کے ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم لاہور چیئرمین نجم سیٹھی کی زیر صدارت عبوری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نمائندگی کے حوالے سے بیس جنوری کو بنگلہ دیش سیکورٹی وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سیکورٹی وفد کی رپورٹ کی روشنی میں شرکت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ قومی ٹیم کے لیے منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کے انتخاب کو عدالتی معاملات کے حل ہونے تک موخر کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں لیجنڈ حنیف محمد کو پانچ لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا گیا۔ پاکستانی لٹل ماسٹر حنیف محمد کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔