بنگلہ دیش: سینئر رہنما قمر زماں کی سزا کے خلاف اپیل مسترد ہونے پر جماعت اسلامی کی ہڑتال

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں سپریم کورٹ کی جانب سے جماعت اسلامی کے سینئر رہنما قمر زماں کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد ہونے پر جماعت اسلامی نے دو روزہ ہڑتال شروع کر دی۔

ڈھاکہ سمیت متعدد شہروں میں کاروباری مراکز بند، ٹریفک سڑکوں سے غائب رہی، بعض مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔