ڈھاکا (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کیخلاف سیریز ہارنا تلخ اور تکلیف دہ تجربہ ہے، یہ ماننا پڑے گا کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔
ڈھاکا میں گفتگو میں وقار یونس نے کہا کہ بنگلادیش نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ آگے بڑھنا ہے تو پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا چاہیے۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہمیں اپنے کرکٹ کا اسٹائل تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ،ایک عرصے سے دفاعی کرکٹ کھیلتے رہے ،اس سے نکلنے میں وقت لگے گا۔
وقار یونس نے کہا کہ ٹیم کا سب سے بڑا مسئلہ فٹنس ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ناقدین کی یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ مسائل کا شکار ہے۔