کراچی (جیوڈیسک) پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش سے رواں ماہ شروع ہونے والی سیریز قطعی آسان نہیں ہوگی۔
بنگال ٹائیگرز آسان نہیں، ان کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانا مشکل ہوگا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ادارے پی آئی اے کے چیئرمین جعفر ناصر اور ایم ڈی شاہنواز رحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔
سرفراز کو اْن کے ادارے نے ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس پر گروپ چار سے پانچ میں ترقی کا لیٹر جاری کرنے کے علاوہ پانچ لاکھ روپے انعام بھی دیا ہے۔
اس موقع پر وکٹ کیپر کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے کھلاڑی کی کارکردگی اور محنت میں اضافہ ہوتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلیے ٹریننگ شروع کردی ہے اورلاہور میں منگل سے شروع ہونے والے کیمپ میں مزید محنت کرینگے۔