ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کے مختلف علاقوں میں ٹراپیکل طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس اور محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیانات کے حوالے سے مقامی ذرائع ابلاغ کی شائع کردہ خبروں کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔
طوفان کی وجہ سے ایک کشتی ڈوب گئی اور ایک گھر کی دیوار منہدم ہو گئی۔
دارالحکومت ڈھاکہ میں طوفان کی وجہ سے دریائے بوری گنگا میں ایک کشتی الٹنے کے نتیجے میں ایک ماں اور 6 سالہ بیٹے سمیت ڈوب کر ہلاک ہو گئی ہے۔
تین زیر تعمیر دیوار منہدم ہونے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر اور ایک 45 سالہ عورت درخت کے نیچے دب کر ہلاک ہو گئی ہے۔
علاوہ ازیں سونم گنج، مولوی بازار اور نیتروکونا کے علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ڈھاکہ طب فیکلٹی ہسپتال کے ذرائع کے مطابق طوفان کے بعد کم از کم 18 زخمی افراد کو ہسپتال لایا گیا ہے۔