ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے ایک بااثر اپوزیشن لیڈر اور ایک سابق وزیر اعظم کے قریبی ساتھی صلاح الدین قادر چودھری کی سزائے موت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔
انہیں 1971ءکی جنگ کے دوران تشدد، جنسی زیادتی اور نسل کشی جیسے جرائم کے الزامات میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
بنگلہ دیشی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایس کے سنہا نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے رہنما صلاح الدین قادر چودھری کے خلاف سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا۔ چودھری ماضی میں سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاءکے قریبی معتمد رہ چکے ہیں۔
اس عدالتی فیصلے سے مجرم کو سنائی گئی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ اب انہیں صرف ملکی صدر کی طرف سے معافی ہی پھانسی سے بچا سکتی ہے۔