اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈنے بنگلہ دیش ٹیم کو پاکستان بلانے کیلئے ہمسایہ بورڈ سے دوبارہ رابطے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ چئرمین بورڈ بھارت اور سری لنکا کا دورہ کرکے اپنی جونئیر ٹمیں پاکستان بھیجنے پر آمادہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا تھا مگر ڈھاکہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی وجہ سے بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ پاکستان کھٹائی میں پڑ گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بنگلہ دیش بورڈ سے دوبارہ رابطے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چئرمین شہریار خان جلد بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے اور انہیں وعدے کے مطابق اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر راضی کریں گے تا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بین الاقوامی سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔
جبکہ چئرمین بورڈ بھارت اور سری لنکا بھی جائیں گے جہاں دونوں ملکوں کے بورڈ حکام سے ملاقات کرکے انہیں اے اور جونئیر ٹیمیں پاکستان بھیجنے پر آمادہ کریں گے۔