ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلا دیشی پولیس نے دہشت گردی کے الزام میں 4 پاکستانیوں سمیت 7 افراد کو گرفتارکرنے کادعویٰ کیاہے۔
غیر ملکی میڈی اکے مطابق ڈھاکا میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان منیر الاسلام نے بتایا کہ پولیس کی ڈیٹیکٹیو برانچ کے اہلکاروں نے جماعت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم ڈی) کے 7 ارکان کو گرفتار کیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتارہونے والے7 افراد میں سے 4 افراد پاکستانی ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے متعدد جہادی کتابیں، سی ڈیز، 7 پاکستانی و بنگلا دیشی پاسپورٹس، 7 عدد موبائل فونز اور 27 ہزار روپے برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد نے ملک میں امن و امان میں نقص پیدا کرنے کااعتراف کیا ہے۔ گرفتار افراد کے پاسپورٹس ضبط کرلیے گئے ہیں، چاروں پاکستانی تسلسل سے بنگلہ دیش کا دورہ کرتے تھے، پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ وہ عسکریت پسندوں کوجعلی کرنسی کی فراہمی جیسے غیرقانونی کاروبارمیں ملوث ہیں۔