بنگلہ دیش: سپریم کورٹ نے ملا عبدالقادر کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا

Abdul Qadir

Abdul Qadir

ڈھاکا (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے رہنما ملا عبدالقادر نے صدر سے رحم کی درخواست کرنے کی تجویز مسترد کر دی تھی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی ادارے کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے بتایا ہے کہ اعلی عدلیہ کے جج سید محمد حسین نے عبدالقادر ملا کی پھانسی سے صرف 90 منٹ قبل پھانسی پر عملدرآمد نہ کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ مقدمے کی سماعت کل کی جائے گی۔

اس سے قبل محکمہ جیل کے سربراہ معین الدین کھنڈکر نے میڈیا کو بتایا کہ تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ عبدالقادر ملا کی سزائے موت کے حکم پر جنگی جرائم کی عدالت نے اتوار کو دستخط کئے تھے۔

عبدالقادر ملا کو انیس سو اکہتر میں پاکستان کے علیحدگی کی تحریک کے دوران قتل عام اور عصمت دری کے جرائم پر پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔