بنگلا دیش: سانحہ فیکٹری متاثرین کیلئے فنڈ قائم کرنے کا اعلان

Tragedy Factory

Tragedy Factory

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں سانحہ فیکٹری کے متاثرین کے لئے فنڈز قائم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ 24 اپریل 2013 کو ڈھاکا میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی آٹھ منزلہ عمارت گر گئی تھی۔

اس المناک حادثے میں 11 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ حکومت کی جانب سے متاثرین کے لئے چار کروڑ ڈالرز کے فنڈ قام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جو واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔