ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلادیش میں پرتشدد مظاہروں کے خلاف پولیس کوغیرمعمولی اختیارات پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کا اظہار تشویش۔
بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پر تشدد مظاہروں سے نمٹنے کے لیے پولیس کو ہر قسم کی کارروائی کا اختیار دیا گیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس بیان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پولیس کو مظاہرین کے خلاف غیر معمولی طاقت کے استعمال اور ماورائے عدالت کارروائیوں کا موقع ملے گا۔
رواں ماہ پولیس کی کارروائیوں میں درجن سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پولیس پر ماضی میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات ہیں۔