بنگلہ دیش: جنگی جرائم کے الزام میں 2 غیر ملکیوں کو سزائے موت

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکا (جیوڈیسک) عدالت نے بنگلہ دیشی نژاد برطانوی چودھری معین الدین اور ایک امریکی شہری اشرف الزمان خان کو انیس سو اکہتر کے واقعات میں مجرم قرار دیا اور سزائے موت سنا دی۔

چوہدری معین الدین برطانیہ میں کئی اسلامی تنظیموں میں عہدیدار اور برطانیہ میں مسلم کونسل آف بریٹن کے بانی بھی ہیں۔ دونوں افراد کو بنگلہ دیش کی آزادی کے اٹھارہ حامیوں کو اغوا اور قتل میں شامل ہونے پر سزا سنائی گئی ہے۔