بنگلہ دیش؛ جنگی جرائم کے الزام میں 65 سالہ مسلم لیگی کارکن کو سزائے موت

Hanging

Hanging

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں قائم جنگی جرائم کے ٹریبونل نے جنگی جرائم کے 5 الزامات کے تحت مسلم لیگی رہنما فرقان ملک کو 2 بار سزائے موت اور عمر قیدکی سزا سنادی ہے۔

بنگلا دیش کے جنگی جرائم کے ٹریبونل نے ہندو لڑکیوں سے زیادتی اور عوامی لیگ کے کارکنوں کے قتل کے الزامات میں مسلم لیگی کارکن فرقان ملک کو 2 بار سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ 65 سالہ فرقان ملک کا اصل جرم تقسیم پاکستان کی مخالفت ہے۔

ان کے والد نے مشرقی پاکستان میں علیحدگی پسندی کو روکنے کے لیے مسلم لیگی کارکنوں کی رضاکار فورس بنائی تھی۔