کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل بینک کے صدرسید اقبال اشرف نے اعلان کیا ہے کے نیشنل بینک بنگلادیش کے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے گا،اور جو ممکن مدد ہم سے ہو سکتی ہے ہم بنگلادیش میں کریں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیشنل بینک CSR ڈویژن کی جانب بنگلادیش وومین کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں اعشائیے سے خطاب کرتے ہوے کیا جس میں پاکستان وومین کرکٹ ٹیم کے علاوہ غیر ملکی سفارت کاروں، صنعت کاروں اور سول و فوجی افسران نے شرکت کی، سید اقبال اشرف نے کہا کے بنگلادیش کی وومین ٹیم نے پاکستان آکر جس بہادری اور دوستی کا اظہار کیا پوری پاکستانی قوم اور نیشنل بینک کے افسران بنگلادیش کے کھلاڑیوں اور حکومت کے مشکور ہیں، انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بنگلادیش کی کھیلوں کی سرگرمیوں کو ہر موقع پر سپورٹ کیا ہے۔
آیئندہ بھی کرتے رہیں گے انھوںنے اعلان کیا کہ نیشنل بینک اپنے ادارے میں کھیلوں میں اور ٹیموں کی طرح وومین کرکٹ ٹیم بھی بنا رہا ہے جس کی ہدایت CSR ڈویژن کے سربراہ ا’ویس اسد خان کو دے دی گئی ہے، اس موقع پر چیرمین منیر کمال نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بنگلادیش نے دنیائے کھیل میں اہم مقا م حاصل کیا ہے اور ان کے تمام کھیلوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیںمیں دل کی گہرایوں سے بنگلادیش حکومت اور عوام کو مبارک باد دیتا ہوں کہا انھوں نے کھیل جیسے شعبے میں ترقی کی ہے اور آج دنیا کے بہترین اسٹیڈیم بنگلادیش میں موجود ہیں، اور ان کی کھیلوں کی سرگرمیوں میں کرکٹ اس وقت عروج پر ہے اور میں نیشنل بینک کی جانب سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو یقین دلاتا ہوں کے آپ کو کسی بھی سطح پر نیشنل بینک کے کوچز کی ضرورت پڑے تو نیشنل بینک حاضر ہے، انھوںنے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی آمد پر دل کی گہرایوں سے بنگلادیش حکومت کا شکریہ آدا کیا اور کہا کے دنیائے کھیل دیکھ لے پاکستان کھیلوں کے لیے کتنا مہفوظ ملک ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کے نیشنل بینک نے پورے ملک میں کھیلوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا ہے اور آج ملکی کھیلوں کی سرگرمیوں اور کھیلوں کے میدان آباد رکھنے میں جو کردار نیشنل بینک نے ادا کیا ہے۔
میں اس پر حکومت سندھ اور اپنی جانب سے نیشنل بینک کی انتظامیاں سے اظہار تشکر کرتا ہوں، انھوں نے اس موقع پر CSR ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان اور کھیلوں کے کواڈینیٹر غلام محمد خان کو کھیلوں میں خدمات پر زبردست خراج تحسین آدا کیا تقریب سے بنگلادیش کے کرکٹ کمینٹٹر اطہر علی خان نے وزیراعظم بنگلا دیش حسیناواجد کی جانب سے کرکٹ سریز کے بہترین انتظامات پر بنگلادیش حکومت اور عوام کی جانب سے حکومت پاکستان سندھ حکومت نیشنل بینک اور کراچی کی انتظامیاں کا شکریہ ادا کیا ، تقریب سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم باری بنگلادیش اور پاکستان وومین کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے بھی خطاب کیا،تقریب میں بنگلادیش کے کونسلر جنرل روہ عالم سیف الرحمان ،ڈاکٹر اختیار بیگ،اشتیاق بیگ،خالد فیروز،اقبال قاسم، صلاح الدین صلو، مصعود کریم شیخ، اویس اسد خان، غلام محمد خان، سمیر شیخ، اسماء محمد علی شاہ، عظمت اللہ خان ،مرزااقبال بیگ اور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے،اس موقع پر نیشنل بینک کی جانب سے ٹیم کی کھلاڑیوں کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔