چوڑیاں نہیں پہنیں بھارت اپنا قبلہ درست کر لے ڈاکٹر غازی شاہد رضا علوی پاکستان کی طرف سے ہمیشہ دوستی کا ہاتھ بڑھایا گی

اسلام آباد : بھارت اپنا قبلہ درست کر لے کیونکہ ہم نے چوڑیاں نہیں پہنیں پاکستان نے ہمیشہ اعلیٰ ظرفی کا ثبوت دیتے ہوئے بھارت کی طرف دوستی ہاتھ بڑھانے میں پہل کی ہے لیکن بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھ لیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار کالمسٹ کونسل آف پاکستان (CCP) کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر غازی شاہد رضا علوی نے کالم نویسوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان اور لکھاری ہر محاذ پر پاکستانی فوج اور حکومت کیساتھ کھڑے ہیں۔

بھارتی فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ماضی میں پاکستانی افواج اور قوم کی دلیری کا مظاہرہ دیکھ چکا ہے اس لئے جارحیت سے باز رہے اور ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔