انٹربینک میں ایک ڈالر 98 روپے95 پیسے کا ہو گیا

Dollar, Money

Dollar, Money

کراچی (جیوڈیسک) روپیہ ایک بار پھر ڈالر کے سامنے اپنی جگہ بناتا ہوا دیکھائی دے رہا ہے ،انٹر بینک میں ڈالر 99 پیسے سے بھی نیچے آگیا۔ انٹر بینک ٹریڈنگ کے دوران ایک مقام پر ڈالر 47 پیسے کی کمی گراوٹ کے بعد 98 روپے 95 پیسے کی سطح پر دیکھا گیا۔

اقتصادی تجزیے کار وں کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے روپے کو مزید مستحکم کرنے کیلئے شرح سود کو 10 فیصد پر برقرار رکھا گیا تھا جس کے اثرات نمایاں ہورہی ہیں ۔بینکنگ ذرائع کے مطابق درآمدکنندگان کی طرف سے ڈالر کی مانگ میں کوئی اضافہ نہیں دیکھا جارہاجس کے سبب روپیہ مضبوط ہوتا دیکھائی دے رہا ہے۔

اس کے علاوہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی 9 ارب ڈالر کی سطح عبور کرنے کے بعد گزشتہ ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئے ہے۔