نادہندہ ایک سال کیلئے اندر

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) بینکنگ کورٹ کے جج محمد ارشد علی نے بینک نادہندہ کو ایک سال کیلئے جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا ذوالفقار علی نامی شخص نجی بینک سے دو لاکھ 48 ہزار روپے قرض لے کر واپس نہیں کر رہا تھا جس پر بینک نے فاضل عدالت میں کیس دائر کر دیا۔ عدالت نے ملزم کو طلب کر کے ایک سال کیلئے جیل بھیج دیا۔