کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک ملک میں عوام کے بینک ڈیپازٹس کی حفاظت کیلئے ایک فنڈ بنانے پر غور کر رہا ہے، فنڈ کے ذریعے کسی بینک کے نادہندہ ہونے پر اس کے کھاتے داروں کو ان کی رقم کسی حد تک واپس کی جاسکے گی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف کو فراہم کی جانے والی معلومات کے مطابق ڈیپازٹ پروٹیکشن فنڈ کے تحتناد ہندہ بینک میں ایک لاکھ روپے تک ڈیپازٹ رکھنے والے فرد کو پوری رقم واپس مل سکے گی۔
جبکہ ایک لاکھ روپے سے زائد ڈیپازٹ پر صرف ایک لاکھ روپے کی واپسی ہوگی۔ ملک میں 72 فیصد افراد ایسے ہیں جن کے بینک اکاونٹس میں اس کم رقم ہے۔ فنڈ کا حجم ملک میں موجود کل ڈیپازٹ کے 40 فی صد حصے کے برابر ہوگا۔ فی الحال حکومت پاکستان صرف سرکاری بینکوں کے ڈیپازٹس کی حفاظت کی گارنٹی دیتی ہے۔ اسٹیٹ بینک اس قانون کو دسمبر 2015 تک متعارف کرادنے کا ارادہ رکھتا ہ