بینک ایف بی آر کو تمام خفیہ معلومات فراہم کرنے کے پابند

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد فنانس بل میں ایف بی آر کو بینکوں کے سینٹرل ڈیٹا بیس سسٹم تک رسائی دینے کی شق بھی شامل کر دی گئی، تمام بینک اپنے کھاتہ داروں کے بارے میں ایف بی آر کو معلومات دینے کے پابند ہونگے۔

فنانس بل میں 165 اے شق شامل کی گئی ہے جس کے تحت بینکنک کمپنیوں کو ایف بی آر کو مطلوب تمام خفیہ معلومات فراہم کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔ ایک سال کے دوران معاف کئے گئے 10 لاکھ روپے سے زائد قرضوں کی فہرست بھی دینا ہوگی۔

بینکوں کو کریڈٹ کارڈ بل کی ادائیگی اور دس لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کی مشکوک رقوم کی منتقلی کا ریکارڈ بھی ایف بی آر کو فراہم کرنا ہوگا۔ ہر بینکنگ کمپنی ایف بی آر کو معلومات کی فراہمی کے لئے سینئر افسر کا تقرر کرے گی۔