انٹر بینک میں ڈالر 100روپے کا ہو گیا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر 100 روپے کا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں ایک روپے 46 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 100 روپے کا ہو گیا۔ گذشتہ روز بھی انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 1 روپے 66 پیسے کی گراوٹ سے 101 روپے 46 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔ یکم مارچ سے اب تک روپے کے مقابلے میں ڈالر 5 روپے سے زائد سستا ہو چکا ہے۔

ڈیلرز کے مطابق رواں ماہ عالمی مالیاتی اداروں سے 1 ارب ڈالر سے زائد رقم ملنے کی توقعات سے ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوتا دیکھ روپے کی قدر کو سہارا مل رہا ہے۔ مستحکم ہوتے ہوئے روپے سے درآمدی اشیاء کی لاگت میں کمی ہونے سے ملک میں مہنگائی پر قابو پانے میں بھی کچھ مدد ملے گی۔