سرگودھا (جیوڈیسک) بینک سے لیا گیا قرضہ کی واپسی کے تقاضا پر نادہندہ نے ساتھیوں کے ہمراہ نجی بینک میں دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کرتے ہوئے منیجر وعملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
پولیس کے مطابق بینک منیجر مشتاق احمد نے محمد فیصل کو بینک سے لیا گیا قرضہ واپس کرنے کا کہا تو مذکورہ شخص نے بینک کے کیمرے وغیرہ توڑ ڈالے۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔