بنک سے رقم نکلوا کر گائوں جاتے ہوئے موٹرسائیکل تین کس مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پیرمحل : بنک سے رقم نکلواکر گائوں جاتے ہوئے موٹرسائیکل تین کس مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ لیا نقدی اور موبائل فون چھین کر فائرنگ کرکے شدید زخمی کرڈالا تفصیل کے مطابق چک نمبر 752 گ ب کا رہائشی عنصر علی بنک سے رقم ایک لاکھ 17 ہزار روپے نکلواکر اپنے گائوں جا رہا تھا۔

چک 718 ہیڈپر تین کس مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کر ڈالا اور فرار ہو گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے اطلاع پر مضروب کو فی الفور طبی امداد دی یادرہے کہ ڈاکوئوں کی طرف سے یہ دودن میں دوسرا واقعہ ہے۔