کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) دو معلمات کی بنک سے تنخواہ نکلوا کر آنے والا نائب قاصد گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، بنک سے رقم نکلواکر آنے والے افراد کو لوٹنے کا سلسلہ جاری اس سے قبل چار وارداتوں میں چار لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹی گئی لیکن آج تک کروڑ پولیس لٹیروں کے گروہ کو افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام شہریوں کا شدید احتجاج۔تفصیل کے مطابق حفیظ آباد گرلز پرائمری سکول کا نائب قاصد کلیم اللہ گزشتہ روز نیشنل بنک سے دو معلمات کی تنخوائیں51ہزار روپے لے کر آ رہا تھا کہ جب وہ عید گاہ شمالی کے قریب پہنچا تو پیچھے سے آنے والے ہنڈا125پر سوار دو نوجوان جنہوں نے ہیلمٹ پہن ہوئے تھے جنہوںنے روک کر دربار شریف پر جانے والی گلی کا راستہ پوچھا اور دائیں بائیں دیکھ کر پسٹل نکال لیا اور کہا کہ تمہارے پاس جو رقم ہے نکال دو جس پر کلیم اللہ لیت و لعل کرنے لگا تو انہوں نے جان سے مار دینے کی دھمکی دی۔
کہا کہ ابھی تم بنک سے رقم نکلوا کر لائے ہو وہ دے دو وگرنہ اچھا نہیں ہو گا اور 51ہزار روپے لینے کے باوجود کلیم اللّہ کو موٹرسا ئیکل پر درمیان میں بھٹا کر لے گئے اور کافی دور اگے جا کر اُتار دیا واضع رہے کے اس سے قبل چار وارداتوں میں محمد شفیع سودہ ،سلمہ بی بی اعجاز حسین وغیرہ کو جب وہ بنکوں سے رقم نکلوا کر آرہے تھے لوٹا جا چکا ہے لیکن پولیس الیٹ فورس بنکوں کے ارد گرد ہونے کے باوجود آج تک وارداتوں کو روکنے میں ناکام اور تسلسل سے سلسلہ جاری ہے شہریوں نے آئے روز چوری کی وارداتوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اصلاح حوال کا مطالبہ کیا ہے۔