بینکوں کے ڈپازٹس میں اضافہ

Banks

Banks

رواں مالی سال سترہ مئی تک بینکوں کے ڈپازٹس میں دو فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا بینکنگ سیکٹر کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال سترہ مئی تک بینکوں کے ڈپازٹس دو فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ ساٹھ کھرب اسی ارب کی سطح پر آگئے ہیں۔

زیر غور عرصے میں بینکوں کی جانب سے سرمایہ کاری کا حجم تیس کھرب نوے ارب روپے رہا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ مالی سال میں بینکوں کو پالیسی تبدیل کر کے نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں اضافے کی ضرورت ہے۔