کراچی(جیوڈیسک)بینکنگ سیکٹر سے حکومتی قرضوں کا حجم سات سو بارہ ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے یکم فروری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران بینکنگ سیکٹر سے پینتالیس ارب روپے قرض لیا۔
مرکزی بینک سے اس دوران چھپن ارب روپے قرض لیا گیا جبکہ شیڈول بینکوں کو دس ارب روپے ادا کئے گئے جس کے بعد مالی سال کے دوران شیڈول بینکوں سے حاصل کئے گئے حکومتی قرضوں کا حجم آٹھ سو تریپن ارب روپے ہو گیا۔