بینکوں سے قرضے لینے کا رجحان بڑھ گیا

Banks

Banks

صارفین کی جانب سے بینکوں سے قرضے لینے کا رجحان بڑھ گیا تاہم کریڈٹ کارڈ پر زائد شرح سود اور سخت قوانین کے باعث کریڈٹ کارڈ قرضوں میں کمی ہوئی اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل تک شہریوں نے بینکوں سے 213 ارب73کروڑ روپے قرض لیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9 ارب 86کروڑ 90 لاکھ روپے زائد ہے۔

گزشتہ سال صارفین نے زیادہ قرضے پرسنل لون کی مد میں لیے، اپریل کے اختتام تک ان قرضوں کا مجموعی حجم 98 ارب59کروڑ روپے تک پہنچ گیا ، گزشتہ سال اپریل تک قرض گیری 87 ارب روپے تھی جس میں 11ارب سے زائد کا اضافہ ہوا ، کریڈٹ کارڈ پر زائد شرح سود اور سخت قوانین کریڈٹ کارڈ قرضوں میں ایک ارب 69کروڑ روپے کی کمی ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق عوام کی جانب سے گھر خریدنے کے قرضوں کے رجحان میں بھی نمایاں کمی، گھروں کی خریداری اور تعمیراتی قرضوں کا حجم 39ارب روپے رہا جو گزشتہ سال 42ارب روپے تھا، لیزنگ پر گاڑیاں حاصل کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔

اورصارفین نے گاڑیاں خریدنے کے لیے 48 ارب روپے سے زائد کے قرضے لیے، بینکوں سے قرض حاصل کرنے میں بینک ملازمین بھی پیچھے نہیں رہے۔ اپریل 2013کے اختتام تک بینک ملازمین نے بھی بینکوں سے 6 ارب روپیسے زائد قرض لیا۔