بینکوں سے کاشت کاروں کو تین سو پندرہ ارب روپے کے ریکارڈ قرضے جاری

Farmers

Farmers

بینکس مالی سال دو ہزار تیرہ میں زرعی قرضوں کی تقسیم کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے جو گذشتہ دو مالی سالوں میں حاصل نہیں ہوسکا تھا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں نے مالی سال دوہزار تیرہ کے دوران تین سو چھتیس ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کئے جو اس سے پچھلے مالی سال کے مقابلے میں ساڑھے چودہ فیصد زائد ہیں۔

پانچ بڑے بینکوں نے اس دوران مجموعی طور پر 173 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جو ان بینکوں کیلئے مقررہ ہدف سے اٹھارہ فیصد اورپچھلے مالی سال کی نسبت ساتئیس ارب روپے زائد ہیں۔

ملکی زراعت کی ترقی کیلئے قائم زرعی ترقیاتی بینک مالی سال دو ہزار تیرہ میں قرضوں کے اجرا کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔۔زرعی ترقیاتی بینک نے سڑسٹھ ارب روپے کے قرضے کاشت کاروں کو فراہم کئے جبکہ ہدف باہتر ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔