بینکوں سے لئے گئے قرض کا حجم 4 گنا بڑھ گیا

Bank

Bank

اسلام آباد (جیوڈیسک) بیرونی ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے پانچ برسوں کے دوران بینکوں سے لئے گئے قرضوں میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مالی سال دو ہزار نو میں دو سو تینتالیس ارب روپے کے قرضے لئے گئے جبکہ مالی سال 2010 میں تین سو اٹھاون ارب، 2011 میں چھ سو پچانوے ارب روپے لئے گئے۔

2012 چھ سو ستاون جبکہ مالی سال 2013 کے دوران بینکوں سے لئے گئے قرضوں کا حجم نو سو اکاسی ارب روپے تک پہنچ گیا۔

پانچ سالوں کے دوران نجی اور سرکاری بینکوں سے لئے گئے قرضوں میں سات سو اڑتیس ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔