کراچی (جیوڈیسک) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کمپنی کا مختلف بینکوں سے دس سال کی مدت کے لئے 54 ارب ڈالر قرض لینے کا معاہدہ طے پا گیا۔
قرض کی رقم سے گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ پائپ لائن سے 1200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی ترسیل ممکن ہو سکے گی۔
گیس پائپ لائن منصوبے سے حاصل ہونے والی اضافی گیس پنجاب کے مختلف علاقوں کو فراہم کی جائےگی۔ ایس این جی پی ایل کے مطابق منصوبہ رواں برس کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا۔