بینکوں کی طرح PIA اسٹیل مل کی نجکاری کی جائے۔ عالم علی

Karachi

Karachi

کراچی: دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں حکومتی اداروں کے ملازمین عوام کی خدمت کے لئے رکھے جاتے ہیں، جبکہ پاکستان وہ ملک جہاں پر حکومتی ملازمین عوام کے ٹیکس پر تنخواہیں تووصول کر تے ہیں مگر کام حکمرانواں اور سیاستدانوں کا کرتے ہیں۔

یہ بات سائبان سٹیزن کمیو نٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے NGOs کے نمائندوں سے دروان گفتگو کہی ، انہوں نے کہا کہ حد سے زیادہ اداروں میں ملازمین کا ہو نا حکمرانوں اور سیاستدانوں کی ناکا می کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

عالم علی نے بتایا کہ M.C.B, H.B.L, U.B.L نجکاری سے پہلے نقصان میں چل رہا تھا جبکہ آج تک ان بینکوں نے تقریباً 3 سو ارب روپے ٹیکس کی مد میں جمع کرائے ہیں،اور منافع اس کے علاوہ ہے ،عالم علی کہا کہ P.I.A اور اسٹیل مل کی ترقی کے لئے اس کی نجکاری کی جائے تاکہ یہ ادارے ترقی کرکے عوام کی خد مت کر سکیں۔

جاری کردہ: سیکریٹری نشرواشاعت