کراچی : دنیا کے تر قی یافتہ ملکوں میںحکومتی اداروں کے ملا زمین عوام کی خدمت کے لئے رکھے جاتے ہیں ،جبکہ پاکستان وہ ملک جہاں پر حکومتی ملازمین عوام کے ٹیکس پر تنخواہیں تووصول کر تے ہیں مگر کام حکمرانواں اورسیاستدانوں کاکرتے ہیں۔ یہ بات سائبان سٹیزن کمیو نٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے NGOs کے نمائندوں سے دروان گفتگو کہی۔
انہوں نے کہا کہ حد سے زیادہ اداروں میں ملازمین کا ہو نا حکمرانوں اور سیاستدانوں کی ناکا می کا منہ بو لتا ثبو ت ہے،عالم علی نے بتایا کہ M.C.B, H.B.L, U.B.L نجکاری سے پہلے نقصان میں چل رہا تھا جبکہ آج تک ان بینکوں نے تقریباً 3 سو ارب روپے ٹیکس کی مد میں جمع کرائے ہیں،اور منافع اس کے علاوہ ہے ،عالم علی کہا کہ P.I.A اور اسٹیل مل کی ترقی کے لئے اس کی نجکاری کی جائے تاکہ یہ ادارے ترقی کرکے عوام کی خد مت کر سکیں۔