بنکوں کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہیں درست نہیں: اسٹیٹ بنک

State Bank Of Pakistan

State Bank Of Pakistan

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے اعلامیے کے مطابق کے، اے، ایس، بی بنک پر التوائے ادائیگی کے نفاذ کے بعد سے بنکاری نظام پر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

جن میں بعض بنکوں کی مالی حالت کمزور اور تادیبی کارروائی کا ذکر کیا گیا ہے۔

اِن افواہوں کے باعث چھوٹے بنکوں کی مالی حالت کے بارے میں کھاتیداروں کے خدشات ابھر رہے تھے جن پر اسٹیٹ بنک نے وضاحت جاری کی۔