اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ کی جانب سے صوبوں کو ایک مرتبہ پھر کالعدم تنظیموں کو سختی سے کام سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان تنظیموں کی سرگرمیوں پر شدید اظہار برہمی کیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کالعدم تنظیموں کیخلاف مؤثر کام نہیں کر رہے۔
وزارت داخلہ نے مزید کہا ہے کہ کالعدم جماعتوں کو اقلیتوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، کالعدم تنظیموں کو کام سے روکنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔