اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر داخلہ نے پی ٹی اے کو انٹرنیٹ سے منافرت پر مبنی مواد بھی ہٹانے کا حکم دے دیا۔ اجلاس میں سموں کی تصدیق کو تین ماہ کے اندر یقینی بنانے کا بھی کہا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالعدم تنظمیوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے ملک بھر میں ہنڈی اور حوالہ کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے گا۔
اجلاس میں مہاجرین کو کیمپوں تک محدود کرنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا تعلیمی نصاب کا بھی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔