راولپنڈی (جیوڈیسک) حکومت کے حق میں کالعدم جماعتوں کے مظاہرے قابل تشویش ہیں نواز لیگ وزارت عظمیٰ بچانے کیلئے کالعدم جماعتوں کی بیساکھیاں استعمال نہ کرے فرقہ وارانہ کالعدم جماعتوں کے ذریعے پرامن احتجاج کرنے والوں پر دبائو ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے ریاستی ادارے کالعدم جماعتوں کی آزادانہ سرگرمیوں کا نوٹس لیں حکومت اورکالعدم جماعتوں کے گٹھ جوڑ سے ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت مفاہمت کے راستے کی بجائے تشدد کا راستہ اختیار کرنا چاہتی ہے حکمران اپنی ناقص حکمت عملی اور ناکام پالیسیوں سے ملک کو مارشل لاء کی طرف دھکیل رہے ہیں ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں نوازلیگ کے غیرسیاسی اور غیر جمہوری رویے کی مذمت کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ پر امن مارچ یا احتجاج ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے ،حکومت کو تحمل کامظاہرہ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تصادم سے دور رہنے کا حکم دینا چاہیے ۔ثروت اعجاز قادری نے عدالتی حکم کے باوجود سانحہ ماڈل ٹائون کے مقدمے کے اندراج میں پولیس اور حکومت کی طرف سے رکاوٹوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوامی تحریک کی ایف آئی آر درج کرے اور سانحہ کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے احتجاج کرنے والوں کے آئینی وقانونی مطالبات فی الفورپورے کیے جائیں قوم دھرنے والوںکے خلاف طاقت کا استعمال ہرگزبرداشت نہیں کرے گی جمہوریت کی بقاء کیلئے عدالتی احکامات کو نہ ماننے کی حکومتی روش اب بدلنی ہوگی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اپنے وعدے کے مطابق مستعفی ہوکر جمہوری روایا ت کو تقویت دیں۔