کالعدم مذہبی تنظیم کے 5 کارندے 90 روز کیلیے نظر بند

MQM Workers

MQM Workers

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز حکام نے پیر آباد کے علاقے سے گرفتار کالعدم مذہبی تنظیم کے 5 کارندوں کو90 روز کیلیے نظر بند کر دیا ہے۔

عدالت نے رینجرز حکام کی جانب سے دائر اطلاعی رپورٹ منظور کرلی ہے، بدھ کو رینجرز حکام نے پیر آباد کے علاقے سے گرفتار کالعدم مذہبی تنظیم کے نبی عرف بلا ، ریاض ، آصف ، تنزیل اور شہاب عرف ملا کو سخت سیکیورٹی اور چہروں پر کپڑا ڈال کر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا تھا۔

اس موقع پر رینجرز حکام نے عدالت کوبتایا کہ ملزمان کیخلاف دہشت گردی کے متعدد شواہد موصول ہوئے ہیں ان سے تحقیقات کیلیے90 روز کیلیے نظر بند کردیا ہے۔

اس موقع پر رینجرز حکام نے عدالت میں اطلاعی رپورٹ پیش کی تھی، فاضل عدالت نے رپورٹ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو90 روز کیلیے سینٹرل جیل میں قائم نظر بند سینٹر بھیج دیا ہے۔