کالعدم تحریک طالبان کے چار کارندوں کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ

Taliban

Taliban

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمات میں گرفتار کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 کارندوں علی حیدر، رشید اقبال، انور علی اور سلطان علی کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

ہفتے کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 میں دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمات میں گرفتار کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 کارکنوں علی حیدر، رشید اقبال، انور علی اور سلطان علی کو سخت سیکیورٹی انتظامات میں پیشی کے لیے لایا گیا تھا۔

استغاثہ کے مطابق ملزموں کو 9 جنوری کو تھانہ گلبرگ کی حدود ایف بی ایریا بلاک 13 سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے قبضے سے آوان گولے برآمد ہوئے تھے، ملزموں کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔