کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر فضل اللہ کے گھر پر ڈرون حملہ، 5 افراد ہلاک
Posted on January 26, 2016 By Mohammad Waseem اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Maulana Fazlullah
ننگر ہار (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی جاسوس طیارے نے تحریک طالبان پاکستان کے امیر فضل اللہ کے گھر پر ڈرون حملہ کیا۔
حملے میں فضل اللہ کے بیٹے اور خاتون سمیت 5 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
واضح سوات آپریشن شروع ہونے کے بعد تحریک طالبان پاکستان کا امیر فضل اللہ افغانستان بھاگ گیا تھا۔