کالعدم تحریک طالبان کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو دھمکی آمیز پیغامات

Taliban

Taliban

لاہور (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی، چودھری سرور اور دیگر رہنماؤں کو دھمکی آمیز پیغامات ملے ہیں ، پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزارت داخلہ اور حساس اداروں کو سیکورٹی کے لیے خطوط لکھ دئیے ۔

پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی گئی ہیں ان میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید ، این اے 122 سےامیدوار علیم خان ، میاں اسلم اقبال اور تیمور خان شامل ہیں،پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمد سرور نے سیکورٹی خدشات کے حوالے سے وزارت داخلہ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکورٹی اداروں کو خط لکھ دیا ہے۔

خط کی کاپی حساس اداروں کے سربراہوں کو بھی ارسال کی گئی ہے ۔ پی ٹی آئی کے آرگنائزر چودھری سرور کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے موقع پر دھمکیاں تشویشناک ہیں، ضمنی الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی سیکورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے۔