اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کی بیرونی مدد کے شواہد موجود ہیں۔
عرصے تک کالعدم تحریک لبیک کو بات چیت سے سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس تنظیم نے تشدد کا راستہ اپنایا۔
انہوں نے کہا کہ شواہد موجود ہیں کہ اس جماعت کی بیرونی مدد بھی کی جارہی ہے، آج جو فیصلے ہوئے ہیں ان میں حکومت کے ساتھ عسکری ادارے بھی شامل ہیں۔
دوران پروگرام ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر میں تاخیر پر وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم افغان صورت حال کے باعث چاہتے تھے کہ قیادت کی تبدیلی کچھ عرصے بعد ہو۔
انہوں نے بتایا کہ نوٹیفکیشن میں تاخیر اس لیے ہوئی کیونکہ وزیراعظم روایت کے برعکس مشاورت کے بعد فیصلہ کرنا چاہتے تھے۔