اسلام آباد (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی سرپرستی بھارت کر رہا ہے، بھارتی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ را اور ٹی ٹی پی کا گٹھ جوڑ امریکی ایجنڈے پر ہونا پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف موقف کی تائید کرتا ہے۔
بھارت دنیا بھر کی مسلسل مخالفتوں کے باوجود دہشتگرد کالعدم تنظیموں سے اپنا تعلق ختم نہیں کر رہا جو اس کیلئے مستقبل میں نقصان دہ ہوگا۔
اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت اور کالعدم تنظیموں کے درمیان تعلق اس وقت سامنے آیا جب طالبان رہنما احسان اللہ احسان گرفتاری کے بعد پہلی بار منظر عام پر آیا اور اس نے اپنے ویڈیو پیغام میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔