کراچی (جیوڈیسک) سیکریٹری داخلہ سندھ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر بھر میں سرکاری عمارتوں اور حساس تنصیبات کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر نیاز عباسی نے آئی جی سندھ، ضلعی کمشنرز اور دیگر اداروں کو سکیورٹی اقدامات سخت کرنے ہدایت کی ہے۔
سیکریٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے پیش نظر حکام کو حساس تنصیبات اور سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔