کراچی (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان نے پنجابی طالبان کے رہنما عصمت اللہ معاویہ کو فارغ کر دیا۔ترجمان کالعدم تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد کے مطابق فیصلہ کالعدم تحریک طالبان نے حکیم اللہ محسود کی قیادت میں کیا گیا، کالعدم تحریک طالبان کا اجلاس حکیم اللہ محسود کی زیرصدارت ہوا۔
ترجمان ٹی ٹی پی نے کہا ہے کہ کوئی عصمت اللہ معاویہ سے رابطہ نہ کرے، نہ بات چیت کی جائے، پنجابی طالبان کے رہ نما نے نواز شریف کی مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم کیا تھا۔
عصمت اللہ معاویہ نے کہا تھا کہ مذاکرات سے امن کی کوششوں کو تقویت ملے گی، تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود نے عصمت اللہ معاویہ کے بیان کا نوٹس لے لیا تھا۔ ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مطابق عصمت اللہ معاویہ اب تحریک طالبان کا نمائندہ نہیں، پنجابی طالبان کانیا رہ نما جلد مقرر کیا جائے گا۔