اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے پریس کانفرنس بلائی اور عین وقت پر ملتوی کر دی۔ کیمرے بند کرانے کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ بنوں واقعے کی تحقیقات فوج کرے گی، دھماکے میں بارود کی بڑی مقدار استعمال کی گئی۔
دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکورٹی اداروں کی استعداد بڑھانا ہو گی۔ چودھری نثار نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کل کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔ انٹیلی جنس اطلاعات پر ریپڈ رسپانس فورس کارروائی کرے گی۔
وزارت داخلہ کے ایئرونگ کو بھی ریپڈ رسپانس فورس کے حوالے کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت طالبان مذاکراتی عمل پر سیاسی رہنما سیاست نہ کریں۔ پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے قوم کو انتشار سے بچائیں۔