بنوں میں دھماکا، امن کمیٹی کے رکن سمیت 3 جاں بحق

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں امن کمیٹی کے رکن سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بنوں میں آج شرپسندوں نے امن کمیٹی کے رکن ملک ہاشم خان کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ملک ہاشم خان جانی خیل سے واپس بنوں شہر آ رہے تھے۔

ان کی گاڑی کو تھانہ ہوید کی حدود میں بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں ملک ہاشم خان اپنے بیٹے اور بھتیجے سمیت موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔