بنوں (جیوڈیسک) بنوں دھماکے میں زخمی ہونیوالے تین مزید اہلکار پشاور میں دم توڑ گئے، جاں بحق اہلکاروں کی تعداد پچیس ہو گئی، شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی فورسز کا گشت جاری ہے۔
بنوں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ شہر میں سیکورٹی فورسز کا گشت بھی جاری ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو الرٹ رکھا گیا ہے۔
گزشتہ روز دھماکے کے بعد کینٹ کی جانب جانیوالی اہم شاہراہ جمعہ خان روڈ تاحال بند ہے۔دھماکے میں شہید ہونیوالے آٹھ ایف سی اہلکاروں اور پاک فوج کے پانچ اہلکاروں کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو منتقل کر دیئے گئے ہیں جبکہ نو میتوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
گزشتہ روز ہونیوالے دھماکے میں زخمی ہونیوالے تین مزید اہلکار پشاور میں دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد جاں بحق اہلکاروں کی تعداد پچیس ہو گئی ہے۔