بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں بھائی کے بچوں کو قتل کرنیکے جرم میں عدالت نے دو ملزموں کو چار چار مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ ایک ملزم کو سو سال قید کی سزا دی گئی ہے۔ ملزم عنایت اللہ، نوردراز اور میر دراز پر 25 مارچ 2012 کو بنوں کے علاقہ نصیر آباد میں۔
اپنے بھتیجے چار سالہ صادق زمان اور پانچ سالہ بھتیجی ثمرینہ کو قتل کرنے کا الزام تھا، پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرکے ان کی نشاندہی پر بچوں کی لاشیں برآمد کرلی تھیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کلیم ارشد خان نے جرم ثابت ہونے پر عنایت اللہ اور نوردراز کو چار چار مرتبہ سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا۔ ملزم میر دراز کو سو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔