بنوں چھاؤنی میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 17 اہلکار جاں بحق، 25 زخمی

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) بنوں چھاؤنی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 16 سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا بنوں کینٹ میں آمندی چوک رزمک گیٹ کے قریب اس وقت ہوا جب سیکورٹی اہلکاروں کا قافلہ شمالی وزیرستان روانہ ہو رہا تھا، دھماکے میں 16 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو بنوں سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کیا گیا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ پورا شہر دھماکے کی آواز سے گونج اٹھا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔