بنوں (جیوڈیسک) عاشورہ محرم پر مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ سے نکالا گیا۔ شہر میں کرفیو نافذ جبکہ شہر بھر میں پولیس اور ایف سی کے دستے گشت کر رہے ہیں۔ بنوں میں یوم عاشورہ کا علم ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ سے نکالا گیا۔
جومقررہ راستوں سے ہوتا ہوامیلاد پارک پہنچ کر واپس امام بارگاہ حسینہ پر اختتام پزیر ہوگا۔ جلوس کی سیکورٹی کیلئے 604 پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ سیکڑوں رضاکار بھی جلوس کے ہمراہ ہیں۔
مکانوں کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں۔ عاشورہ محرم کے موقع پر شہر میں کرفیو نافذ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہے۔