بنوں : سرد موسم کی وجہ سے آئی ڈی پیز کی مشکلات میں مزید اضافہ

IDPs

IDPs

بنوں (جیوڈیسک) متاثرین شمالی وزیرستان اپنا گھر بار چھوڑ کر بنوں میں آئی ڈی پیز کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں موسم سرد ہونے کیوجہ سے انکی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور طرح طرح کی بیماریوں کاشکار ہو رہے ہیں متاثرین کے مطابق پہلے تو حکومتی سطح پر ان کی امداد کی جارہی تھی اور اب تقریبا 2 ماہ ہو گئے ہیں۔

انکی امداد میں کمی واقع ہوگئی ہے اور خاص کر اب جبکہ سردی شروع شروع ہوگئی ہے تو انکے مسائل میں مزید اضافہ ہو گیا ہے انکا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان سے جب وہ لوگ نقل مکانی کرکے آرہے تھے تو ان کو کہا گیا تھا کہ ایک ماہ بعدان کی واپسی ہوگی۔

اسی وجہ سے وہ تمام سامان وہاں چھوڑ آئے تھیں اب جبکہ چار مہینے گزرگئے ہیں اور سردی کی شدت میں بھی مزید اضافہ ہوگیا تو انکو سردی کے کپڑوں کی ضرورت ہے جو اب تک ان کو نہیں ملے۔

جس کی وجہ سے انکی خواتین اور بچے بیمار ہورہے ہیں۔ دوسری طرف ڈاکٹر کی کمی اور ادویات کی سہولیات بھی نہ کافی ہیں انکا کہنا ہے کہ یا تو حکومت انکی واپسی کو یقینی بنائے یا پھر سردی کے حوالے سے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں تاکہ انکی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے۔